کمرشلائزیشن کی آڑ میں تاجروں کو بلیک میل نہ کیا جائے، میاں خلیل الرحمان

12 مارچ 2013

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر لاہور میاں خلیل الرحمان عبیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں شاہدرہ ایریا تاجر تنظیموں اور تاجر بورڈ شاہدرہ کے عہدیداروں جن میں ملک محمد زکی، محمد طفیل زرگر، عبدالرو¿ف بھٹی، جاوید احمد ڈار، عبدالمنان، مجاہد اعوان، محمد ارشد، اور باو¿ عبدالرشید سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں خلیل الرحمان عبیر نے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے ایک بار پھر کمرشلائزیشن کے نوٹسوں کی بھرمار ہوگئی ہے اور کمرشلازیشن کی آڑ میں سرکاری اہلکار تاجروں کو بلیک میل اور ہراساں کر رہے ہیں۔