آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 14مارچ کو شروع
چندی گڑھ (این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 14 مارچ کو شروع ہوگاشیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 14 مارچ کو شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاچوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 مارچ سے کھیلاجائے گا ۔چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی دہلی کو دی گئی ہے ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کے دوران کوئی ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز نہیں کھیلے گی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دووہ بھارت کے دوران شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اسے پہلے دو ٹیسٹ میچز میں بھارت کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔