فیصل بینک ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا 5واں مرحلہ

12 مارچ 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پی سی بی کے زیراہتمام فیصل بینک ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کل بدھ سے ہوگا۔ گروپ بی اسلام آباد لیپرڈز اور لاہور لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ریمز اور کراچی زیبراز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایبٹ آباد فالکنز اور فیصل آباد وولزکے درمیان میرپور میں کھیلا جائیگا۔گروپ اے میں حیدر آباد ہاکس اور ملتان ٹائیگرز کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی ڈولفنز اور بہاﺅلپور سٹیجزکی ٹمیں نیشنل بینک آف پاکستان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کوئٹہ بیئرز اور سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو کھیلا جائے گا۔