مرکنٹائل ایکس چینج : خام تیل، چاندی، سونے، پام آئل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ‘ چاول اور گندم کی قیمتوں میں کمی

12 مارچ 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 34809 لاٹ کے سودے 7 ارب 89 کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار 9 سو 87 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، پائل آئل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ چاول اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 91.70 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 28.84 ڈالر، اونس سونے کی قیمت 1577.4 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 50346 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 60706 روپے، 100 کلو چاول اری کی قیمت 3404 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4214 روپے، ایک کلو چینی 45.15 روپے اور 100 کلو گرام گندم کی قیمت 3107 روپے پر بند ہوئی۔