ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے، ایوان صنعت و تجارت

12 مارچ 2013

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور ایوان ِصنعت وتجارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس گزاروں پر ٹیکسوں کامزید بوجھ لادنے کے معمولی اقدامات فوری طو رپر ختم کیے جائیںجن پر پہلے ہی ٹیکس نادہندگان کا بوجھ موجو د ہے ۔لاہور ایوان ِصنعت وتجارت کے صدر فاروق افتخار ،سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذرشاد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے ایس آر اوز اور مختلف سکیشنوں میں ترامیم نے ٹیکس گزاروں کے لیے پیچیدگیاں پیدا کر دیںہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکوچاہیے کہ وہ ٹیکسوں کے دائرہ کار اور بنیاد میںوسعت پیدا کرے تاکہ نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکیں نہ کہ موجودہ ٹیکس گزاروں کو نچوڑ نے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایس آر او 98(I)2013اور ایس آر او2013 140(I)تاجروں پر مالی بوجھ مزید بڑھائے گا جس کے وہ ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے۔