پی ٹی سی ایل کا ایچ آر کنکلیو 2013ءکا انعقاد

12 مارچ 2013
پی ٹی سی ایل کا ایچ آر کنکلیو 2013ءکا انعقاد

لاہور (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے ایچ آر کنکلیو 2013ءکے نام سے ایک روزہ ایچ آر کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پی ٹی سی ایل ایچ آر کے ٹیلنٹ اور لرننگ فنکشن نے مشترکہ طور پر سٹریٹجک ٹرانسفارمیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کانفرنس کو منعقد کیا جس کا مقصد پی ٹی سی ایل کی ایچ آر کمیونٹی کے نمائندوں کو ان کی گزشتہ سال کی کامیابیوں کے جائزے اور مستقبل کے پراجیکٹس پر غور کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ کانفرنس کی قیادت سید مظہر پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ایس ای وی پی ) ایچ آر نے کی جب کہ نعمت اللہ پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ایس ای وی پی ) فنانس، جمال السویدی پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ای ای وی پی ) پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ، متین ملک پی اور نوشاد ایچ جاوید بھی موجود تھے۔