بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ماہ میں 9.234 ارب ڈالر کی ترسیلاب زر بھجوائیں

12 مارچ 2013
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ماہ میں 9.234 ارب ڈالر کی ترسیلاب زر بھجوائیں

لاہور(کامرس رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) میں 9 .234 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گذشتہ مالی سال 2011-12میں اتنی مدت کے دوران بھجوائی جانے والی 8 .592 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 64.2 کروڑ ڈالر ( 7.47 فیصد) زائدہے۔ جولائی 2012ءتا فروری 2013ءکے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 2.63 ارب ڈالر، 1.866 ارب ڈالر، 1.461 ارب ڈالر، 1.285 ارب ڈالر، 1.067 ارب ڈالر اور 24.3 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی 2012ءتا فروری 2013ئ) کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 68.5کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ۔جولائی 2012ءتا فروری 2013ءکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1.154 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.074 ملیارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔