پانچ برسوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا

12 مارچ 2013
پانچ برسوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا

اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی ادارہ شمارےات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 11 ارب 46کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔ سرکاری ذرائع کے اس سرمایہ کاری کا حجم مالی سال 2007-08 کے دوران دو ارب 62 کروڑ ڈالر، 2008-09 کے دوران تین ارب 71 کروڑ 99 ہزار ڈالر ،2009-10ءکے دوران دو ارب 15 کروڑ ڈالر، 2010-11ءکے دوران ایک ارب 63 کروڑ 98 ہزار ڈالر رہا جبکہ مالی 2011-12 اور مالی 2012-13 کے دوران بالترتیب 8 لاکھ 12 ہزار اور 5 لاکھ 25 ہزار ڈالر غیرملکی برائے راست سرمایہ کاری سے حاصل ہوئے۔