یونان کاپاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

12 مارچ 2013

اسلام آباد(اے پی اے ) یونان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر کے دوطرفہ معاشی تعلقات میں بہتری لا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان میں یونان کے سفیر پیٹرس میورویڈس نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اورچیمبر کے صدر ظفر بختاوری کے ساتھ پاکستان اور یونان کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ یونان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور یونان میں موجود تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقعوں بالخصوص شمسی توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرظفر بختاوری نے اس موقع پراپنے خطاب میں زور دیا کہ دونوں ممالک اب روائتی مارکیٹ سے ہٹ کر غیر روائیتی مارکیٹوں پر خصوصی توجہ دیں۔