کوہلو : بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا‘بارکھان سمیت متعدد علاقوں کو سپلائی معطل
کوہلو (آن لائن) کوہلو کے علاقے رکھنی میں نامعلوم افراد نے بجلی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پیر کی صبح کوہلو اور بارکھان کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے رکھنی میں بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا۔ ٹاور کے تباہ ہونے سے کوہلو‘ بارکھان اور رکھنی کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ٹاور کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔