”الیکشن میں دھاندلی سے مایوسی ہوئی“ مسعود شریف خٹک نے تحریک انصاف چھوڑ دی

12 مارچ 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مسعود شریف خٹک نے تحریک انصاف چھوڑ دی اور کرک سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسعود شریف خٹک نے اپنے فیصلے سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کر دیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا انہوں نے عمران خان سے اختلافات کی بنیاد پر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ پارٹی الیکشن کے دوران ہونے والی دھاندلی نے انہیں مایوس کر دیا حالانکہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کے عزم سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند روز میں پریس کانفرنس کر کے صحافیوں کو اپنے استعفیٰ کی وجوہات سے آگاہ کریں گے اور این اے کرک 15سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔