یونیسیف نے پاکستان میں اپنے فیلڈ افسران کو دوبارہ کام کرنے کی ہدایت کر دی

12 مارچ 2013
یونیسیف نے پاکستان میں اپنے فیلڈ افسران کو دوبارہ کام کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یونیسیف نے اپنے پولیو فیلڈ افسران کو پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ یونیسیف کے مطابق پاکستان میں اس کے 1600 سے زائد افسران پولیو پر کام کر رہے ہیں۔ کراچی کے گڈاپ، بلوچستان کے پشین میں فیلڈ افسران کا کام بدستور معطل رہے گا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو پر کام نہیں ہو گا۔ پولیو عملے پر 18دسمبر 2012ءکو حملوں کے بعد کام بند کر دیا گیا تھا۔