پنجاب حکومت نے سابق چیف سیکرٹری جاوید محمود کو صوبائی محتسب پنجاب تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید محمود سابق چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبائی محتسب پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ان کو تین سال کے لئے صوبائی محتسب پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ جاوید محمود پنجاب کے چیف سیکرٹری کے علاوہ متعدد اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ عام لوگوں کے لئے افسران اور چیف سیکرٹری کے دفتر کے دروازے کھول دئیے تھے اور دن رات انہوں نے لوگوں کے مسائل حل کئے اور تمام سیکرٹریوں کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے لگا دیا اور سیکرٹریٹ کے بابوں کو ٹا¶ن آلاٹ کر کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھجوا دیا۔ ان کی تقرری پر پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز اور سیکرٹری عظیم احمد باری نے کہا ہے کہ وہ اب عوامی اور ملازمین کے مسائل بہت تیزی سے حل ہوں گے۔