پیپلز پارٹی نے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 18 مارچ تک بڑھا دی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کیلئے درخواستیں موصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی، امیدوار اب 10 کی بجائے 18 مارچ تک ٹکٹ کیلئے درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔ درخواستیں بھیجنے کی تاریخ میں توسیع دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی۔