انتظامی اختیارات کے بغیر الیکشن کمشن کو آزاد کہنا بے معنی ہے: شجاعت

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انتظامی اختیارات کے بغیر الیکشن کمشن کو آزاد کہنا بے معنی ہے، بھارت کی طرح پاکستان میں بھی چیف الیکشن کمشنر کے پاس مکمل انتظامی اختیارات ہونے چاہئیں تاکہ اس کے تحت ہونے والے عام انتخابات کی ساکھ پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر موجودہ طریقہ کار کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس تو بہت دور کی بات ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو بھی انتظامی آرڈر جاری نہیں کر سکتا اور اگر کوئی آرڈر چیف الیکشن کمشنر جاری کر بھی دیں تو اس پر عملدرآمد کرانے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔