شامی حکومت کے مخالف جنگجوﺅں کو اردن میں امریکی ٹرینر تربیت دے رہے ہیں: جرمن میگزین کادعویٰ

12 مارچ 2013

بر لن (آن لائن) ایک جرمن میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف جنگجوو¿ں کو اردن میں امریکی ٹرینرز تربیت دے رہے ہیں۔ جرمن جریدے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی ٹرینر کسی پرائیویٹ فرم کے لئے کام کررہے ہیں یا ان کا تعلق فوج سے ہے لیکن ان میں سے کچھ وردیوں میں ملبوس نظر آتے ہیں ۔ ٹریننگ کے دوران ٹینک شکن ہتھیاروں کے استعمال پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔