واقعہ بادامی باغ، وزیراعلی نے پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کا نوٹس لے لیا
لاہور (فرخ سعید خواجہ) واقعہ بادامی باغ کو سیاسی رنگ دئیے جانے اور اس کی آڑ میں پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعے بات پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی کوشش تک محدود نہیں ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکائے جا رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے گورنر پنجاب کو جوابی خط بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سانحہ کے سلسلے میں پولیس سمیت جس سرکاری اہلکار کی کوتاہی ثابت ہوئی اس کے خلاف وزیراعلی شہباز شریف تادیبی کارروائی کرینگے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔