واقعہ بادامی باغ سے ملک کے امیج کو نقصان پہنچا: گورنر کا وزیر اعلیٰ کو خط

12 مارچ 2013

لاہور (نوائے وقت نیوز) واقعہ بادامی باغ پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ سے اقلیتوں میں خوف پیدا ہوا اس سے ملک کے امیج کو نقصان پہنچا۔ گورنر نے کہا کہ واقعہ شرمناک اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔