جماعت اسلامی کا ملک گیر انتخابی مہم پشاور سے شروع کرنے کا فیصلہ

12 مارچ 2013

پشاور(ثناءنیوز) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز پشاور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی خیبر پی کے کے زیراہتمام 23مارچ بروز ہفتہ 1بجے دن موٹروے چوک رنگ روڈ پشاور میں عظیم الشان جلسہ اسلامی انقلاب منعقدہوگاجس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منورحسن اہم خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا حکمران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پری پول دھاندلی کےلئے استعمال کررہے ہیں۔