جمعیت علماءاسلام (ف) کو ”کھلی کتاب“ بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ معطل

12 مارچ 2013

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمیعت علماءاسلام (ف) کو ”کھلی کتاب“ بطور انتخابی نشان الاٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت 21 مارچ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے جمیعت علماءاسلام (ف) کو ”کھلی کتاب“ بطور انتخابی نشان الاٹ کیا تھا جبکہ جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ وہ 1996ءسے ”بند کتاب“ کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں اور یہ نشان عوام میں ان کی پہچان بن چکا ہے لہٰذا انہیں ”بند کتاب“ ہی انتخابی نشان کے طور پر الاٹ ہونا چاہئے۔