پاک ایران گیس منصوبے پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے‘ ممتاز بھٹو

12 مارچ 2013

میرپور بھٹو (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقات کیں۔ اس موقع پر ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنا سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام والا قانون واپس لینے والے ڈھونک کی طرح عوام کو بے وقوف بناکر ووٹ لینے کی حرکت کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔ پائپ لائن کی تعمیر کے لئے پاکستان کے خالی خزانے میں ایک ٹکہ بھی نہیں ہے ۔ زرداری نے بے نظیر شہید کے قاتلوں کو اقتدار میں حصہ دار بناکر ڈپٹی پرائم منسٹر جیسے عہدے دیدیئے ایسے شخص کے کسی بھی وعدے پر اعتبار نہیں رہا۔ دریں اثناءقمبر پہنچ کر درگاہ عالیہ قمبر شریف کے گدی نشین سید غلام حسین شاہ سے ان کے پوتے کی بم حملے میں شہادت پر تعزیت کی۔