شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ایرانی پارلیمنٹ کا وفد جائزے کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گا

12 مارچ 2013

تہران (این این آئی) ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کا ایک وفدپاکستان میں شیعہ نسل کشی کے جائزے کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سید حسین نقوی حسینی نے کہا پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے موضوع پر کمشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں خاص فیصلے کرلئے گئے۔