شمالی آئر لینڈ میں بم دھماکہ 3 پولیس افسران زخمی

12 مارچ 2013

بلفاسٹ (اے پی پی) شمالی آئر لینڈ میں سڑک کنارے بم دھماکہ کے نتیجہ میں 3 پولیس افسران زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلفاسٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے چیف سپرنٹینڈنٹ ہنری اروائن نے کہا بلفاسٹ میں مصروف ترین ایم فائیو موٹروے پر گشت کرنے والے پویس اہلکاروں کی گاڑی کے قریب بم پھٹ گیا۔