قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

12 مارچ 2013

اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی بارے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ 13 مارچ کو ہوگا ۔ اجلاس میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امر یکی فوج کی انجینئرنگ کور کی طرف سے ٹیکنیکل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کمپاﺅنڈ (ٹی سی او سی سی) کی تعمیر پر غور کیا جائے گا۔