ہارون آباد: 4سالہ بچہ کھلے گٹر میں گرکر جاں بحق، ورثاءکا احتجاج
ہارون آباد (نامہ نگار)کھلے مین ہول نے چار سالہ کمسن بچے کی جان لے لی۔گھر سے ٹافیاں لینے کے لئے نکلنے والا چار سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر گیا۔ اہل محلہ کی کافی جدوجہد کے بعد بچے کی نعش گٹر سے نکال لی، ورثا، اہل محلہ کا اس وقوعہ کے خلاف احتجاج۔ بلدیہ کالونی ہارون آباد کے محمد اعجاز نامی شخص کا چار سالہ بیٹا عبدالرحمان گھر سے ٹافیاں خریدنے کے لئے نکلا اور سڑک پر کھلے گٹر میں گر گیا۔ لواحقین اور اہل محلہ نے اس واقعہ پر ٹی ایم اے آفس کے سامنے قائداعظم روڈ پر بچے کی لاش رکھ کر روڈ کو بلاک کر دیا۔