ہائیکورٹ بنچ کیلئے ساہیوال میں وکلاءکا جلوس، جوہر آباد میں بائیکاٹ جاری

12 مارچ 2013

ساہیوال+ جوہر آباد (نامہ نگاران) ساہیوال ڈویژن میں ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کے حق میں وکلاءسڑکوں پر نکل آئے اور جلوس نکالا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہر آباد کے وکلا نے گذشتہ روز بھی سرگودھا میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ساہیوال میں وکلاءنے ایک احتجاجی جلوس نکالا جوگی چوک پہنچا۔ملک محمد حسین سگھلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت ساہیوال کے وکلاءکے اس مطالبہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ صدر، جنرل سیکرٹری شور کوٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام تک ہڑتال جاری رہے گی۔