شفاف الیکشن کیلئے فخرو بھائی کو فخر الدین جی ابراہیم بننا پڑیگا: حافظ حسین

12 مارچ 2013

اوکاڑہ (نامہ نگار) جمیعت علماءاسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کروانے کیلئے فخرو بھائی کو فخر الدین جی ابراہیم بننا پڑے گا۔ امیدواروں کے نئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے قانون سازی میں تاخیر کرکے فاروق نائیک نے زرداری کی ”نائیکہ“ ہونے کا ثبوت دیا۔ طاہر القادری بھی زرداری کی بجائے فخرو بھائی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ خورشید شاہ انتخابات کی تاریخیں دے رہے ہیں جبکہ آصف زرداری غیرمحسوس انداز میں الیکشن کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔