عراق پر امریکی حملے کو دس سال بیت گئے، مہلک ہتھیار نہ مل سکے

12 مارچ 2013

بغداد (آن لائن) عراق پر امریکی حملے کو 10 سال بیت گئے ہیں۔ وہاں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تو نہ ملے مگر لاکھوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق 2003 کو دنیا بھر کے عوام کے علاوہ اقوام متحدہ اور کئی یورپی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود امریکہ کی قیادت میں اتحادیوں نے عراق پر حملہ کر دیا۔ 14دسمبر 2003 کو صدام حسین کو تکریت کے قریب ایک فارم ہاو¿س سے گرفتار کر لیا گیا۔ عراق میں صدام حکومت تو ختم ہو گئی مگر اس دوران ہزاروں عراقی شہری اپنی جان گنوا بیٹھے اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔قابض فوجوں کے خلاف مختلف گروپوں کی مزاحمت بھی جاری رہی۔