صدر زرداری 14مارچ کو تربیلا بجلی کے چوتھے توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے

12 مارچ 2013

 تربیلا (محمد شہباز) صدر آصف علی زرداری 14 مارچ کو تربیلا بجلی کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تعمیرکا افتتاح کریں گے ۔ تیاریاں جاری ہیں۔ صدر مملکت گذشتہ دو ہفتوں سے اپنے دور اقتدار کے پانچ سالوں میں ہونیوالی بدترین لوڈ شیڈنگ کو دھونے کی جن کوششوں میں مصروف ہیں انکے سیاسی نتائج ان کی منشاءکے مطابق برآمد ہوتے ہیں یا نہیںاس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا لیکن صدر مملکت کی پن بجلی کے منصوبوں کی افتتاحیہ مہم کا دلچسپ پہلو یہ ہے انہوں نے جامشورو سندھ میں واقع دراوٹ ڈیم کے علاوہ تمام منصوبوں کے " آن لائن" افتتاح کئے ہیں۔ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 4 پر تجویز کئے جانیوالے 1410 میگا واٹ صلاحیت کے چوتھے توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ مئی میں دیا جائے گا۔