نگران حکومتوں کے قیام کے بعد وطن واپسی ہو گی، مشرف

12 مارچ 2013

چکوال (نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کے قیام کے فوراً بعد میری وطن واپسی ہو گی اور اُن کی جماعت آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ضلع چکوال کے سابق صدر چوہدری زین العابدین سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے دوبئی میں صدر مشرف سے ملاقات کی۔ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ اُن کے دور اقتدار میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں مگر مجموعی طور پر ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوا ہے۔