شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور برطانوی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

12 مارچ 2013

سکھر (اے پی پی) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور لنکا شائر برطانیہ کی سینٹرل یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد تعلیمی و پیشہ ورانہ روابط قائم کرنا اور ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔