کراچی: ٹارگٹ کلنگ پر پولیس اہلکاروں کو احتیاطی تدابیر کا مراسلہ جاری

12 مارچ 2013

کراچی ( آئی این پی) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پر پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پیر کے روز جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ زون کے علاقے میں پولیس اہلکار وردی ، سرکاری جوتے ، گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ اور سندھ پولیس کا مونو گرام استعمال نہ کریں اور پولیس اہلکار اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ ہمہ وقت اپنے پاس رکھیں۔