ملتان: 35 سالہ خاتون کو گھر میں ذبح کر دیا گیا
ملتان (اے پی پی) ملتان کے علاقے ولائیت آباد میں 35سالہ نسیم فاطمہ کو ذبح کردیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور شوہر کے مطابق وہ گھر آیا تو باہر تالا لگا ہوا تھا اور نسیم فاطمہ کی لاش لہولہان پڑی تھی گھر میں سامان بھی بکھرا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور زاہد کو بھی شامل تفشیش کیا جائے گا۔ واردات کا علم دوپہر اڑھائی بجے اس وقت ہوا جب رکشہ ڈرائیور اپنی بیوی کی لاش ڈاکٹر کے پاس سے واپس لا رہا تھا۔