پاکستان ایران گیس منصوبہ سنگ بنیاد کی تحریر فارسی اور انگریزی میں، اردو کو جگہ نہ مل سکی

12 مارچ 2013

لاہور (اے پی اے) پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد فارسی اور انگریزی میں تحریر کیا گیا ہے مگر اردو کو جگہ نہ مل سکی۔ ایران نے قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے فارسی میں سنگ بنیاد لکھا مگر پاکستان نے اسے انگریزی میں لکھا ہے۔