باربی ڈول کی 54ویں سالگرہ کا دنیا بھر میں دھوم دھام سے انعقاد
نیویارک (نوائے وقت نیوز) دنیا بھر کے تمام ممالک کی لڑکیوں کی بچپن کی ساتھی باربی ڈول کی54ویں سالگرہ مختلف ممالک میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ 1959ءمیں امریکہ سے تعلق رکھنے والی روتھ ہینڈلر نامی خاتون نے اپنی بیٹی کا کاغذ کی گڑیا کے ساتھ گھر گھر کھیلنے کی مشغلے کو عملی روپ دیتے ہوئے باربی ڈول تخلیق کی۔