جنوبی افریقہ میں آٹھ سالہ بچے کی 61سالہ خاتون سے شادی

12 مارچ 2013

جوہانسبرگ(نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ میں آباواجداد کی خوشی کےلئے آٹھ سالہ بچے کی61 سالہ خاتون سے شادی کردی گئی۔ مقامی میڈیا نے بتاےاکہ جنوبی افریقہ کے قصبے تیشوانے میں آٹھ سالہ سینیلی کی شادی 61سالہ ہیلن نامی خاتون سے کی گئی۔ ہیلن نہ صرف پہلے سے شادی شدہ ہے بلکہ پانچ بچوں کی والدہ بھی ہیں۔