کوپن ہیگن میں ہوٹل کے کھانے سے 67افراد بیمار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے بہترین ہوٹلوں میں شمار کوپن ہیگن کے ایک ہوٹل کا کھانا کھانے سے سڑسٹھ افراد بیمار ہو گئے۔ ہوٹل انتظامیہ نے اپنی غطی پر معافی مانگ لی۔ اس ریسٹورنٹ میں ایک وقت کا کھانا دو سو ساٹھ ڈالر کا ہے جس میں مشروبات شامل نہیں۔ ریسٹورنٹ میں کھانے کے لئے بکنگ کئی ماہ قبل کروانا ہوتی ہے۔