سائبریا میں 33 ہزار سال پرانے کتے کے دانت دریافت

12 مارچ 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سائبریا میں پانے جانے والے 33 ہزار سال پرانے دانتوں نے انسان کے بہترین دوست کے قبل از تاریخ شجرہ نسب کے بارے میں ایک نیا ثبوت فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سال قبل زراعت کے آغاز تک کتوں کو بھی پالتو بنایا جاتا تھا لیکن سائنسدانوں کو ابھی تک علم نہیں کہ تاریخ کس قدر پرانی ہے یا یہ کہ کب او رکہاں کتوں کی جدید اقسام جنگلی بھیڑیوں سے الگ ہو گئیں۔