اسپرین سے خواتین میں جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

12 مارچ 2013

امریکہ (نوائے وقت رپورٹ) تحقیق میں ماہرین نے ساٹھ ہزار خواتین کو شامل کیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ اسپرین کو دوا میں شامل کرنے والی خواتین میں کینسر کا خدشہ تیس فیصد تک کم تھا۔ اسپرین کا استعمال امراض قلب سے بھی بچاتا ہے ۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک دہائی تک اسپرین کا مسلسل استعمال نظر کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے ۔