ایک ارب 76 کروڑ کی گیس چوری، اوگرا 3 ماہ بعد بھی سی این جی سٹیشنز کے خلاف کچھ نہ کر سکی

12 مارچ 2013

اسلام آباد (آئی این پی) اوگرا ایک ارب 76 کروڑ کی گیس چوری کرنے والے سی این جی مالکان کیخلاف تین ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 5 دسمبر 2012ءاوگرا کو 163 سی این جی سٹیشنوں کی فہرست بھجوائی تھی جس میں 2011ءاور 2012ءمیں گیس چوری میں ملوث سی این جی سٹیشنز ی نشاندہی کی گئی تھی۔