بیلجیئم کے 53 فیصد شہریوں نے ملالہ یوسف زئی کو ہالینڈ کی سابق ملکہ بیٹریکس سے زیادہ مقبول قرار دے دیا

12 مارچ 2013

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) ملالہ یوسف زئی نے مقبولیت میں ہالینڈ کی سابق ملکہ بیٹریکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ مقامی اخبار کے سروے کے مطابق ملالہ یوسف زئی بیلجیئم کے شہریوں کے دلوں پر بھی راج کرنے لگی۔ ملالہ بیلجیئم میں ہالینڈ کی سابق ملکہ بیٹریکس سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو 53 فیصد اور سابق ملکہ بیٹریکس کو 18 فیصد لوگوں نے خاتون عالم ٹھہرایا۔