اقلیتی برادری کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے: امیر العظیم

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر ، امیرالعظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ چرچ کی فوری تعمیر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے طرزعمل پر نظرثانی کرنی چاہئے جن لوگوں نے جوزف کالونی میں نقصان کیا ہے وہ قوم کے ساتھ خدا اور اس کے رسول کے بھی مجرم ہیں ا، تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کا اعلان خوش آئند مگر اس پر فوری عمل کر کے دکھایا جائے، جن بچیوں کی جہیز کا سامان آگ کی نظر ہو گیا پنجاب حکومت ان کی باعزت طریقے سے شادیوں کا بندوبست کرے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔