پیرا میڈیکس الائنس کی مطالبات کے حق میں مینٹل ہسپتال میں احتجاجی ریلی
لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں مینٹل ہسپتال میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پی آئی سی تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی چیئر مین نے کی۔ ریلی میں ضلع لاہور کے چیئر مین میاں خالد محمود، محمدشعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائر لاہور، حافظ دلاور حسین صدر پی آئی سی سمیت تمام پیرا میڈیکس (گریڈ 1تا 17) اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔