جوزف کالونی میں تعمیراتی کام شروع ہونے اور امدادی چیک ملنے پر وزیراعلیٰ کے شکرگزار ہیں: مسیحی رہنما
لاہور (خصوصی رپورٹر) جوزف کالونی کے مسیحی رہنما¶ں سہیل کھوکھر‘ اقبال مارشل‘ ریاض مسیح اور جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری بادامی باغ کے متاثرہ علاقے میں تعمیراتی کام فوری شروع کرنے اور امدادی چیک کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ ہم افسوسناک واقعہ پر سیاست کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس سانحہ پر سیاست چمکانے والے ہمارے خیرخواہ نہیں بلکہ ہمارے امدادی کام رکوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے تمام مطالبات منظور کر لئے ہیں اور متنازعہ بیانات دینے والے چاہتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت آئندہ چند روز میں چلی جائے اور ہمارے کام رک جائیں۔