مسلم لیگ ن کا منشور انقلابی ہے، سو فیصد عمل کریں گے: اللہ رکھا چودھری

12 مارچ 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لےگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لےگ ن کامنشور انقلابی ہے، ےوسی45مےں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سبز باغ دکھانے اور ہتھیلی پر سرسوں جمانے والے اور بہت ہیں۔ہمارا منشور عوامی ہے اس پر سوفےصد عمل کرےںگے، ےہ منشور کچے پکے نعروں اور کھوکھلے خوابوں کا مجموعہ نہیں، ایک ٹھوس عہد نامہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کا ہر فرد اس عہد نامے کو سنبھال کر رکھے اور اگر ہمیں اللہ تعالیٰ خدمت کا موقع دے تو ہماری کارکردگی کو اس عہد نامے کے روشنی میں جانچا جائے۔ انشاءاللہ ہم اس امتحان میں سرخرو رہیں گے ۔