اسلامی نظام پاکستان کا مقدر، قوم کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی: مولانا امجد خاں

12 مارچ 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی (ف) کے رہنماﺅں مو لا نا محمد امجد خان،قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید اور دیگر نے اسلام زندہ باد کا نفرنس کی تیا ریوں کے سلسلہ میںمختلف اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پا کستان کا مقدر ہے قوم اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی ۔ اس موقع پرسیٹھ عبد الوھاب، محمد افضل خان، قاری زبیر احمد، حافظ عبد الواجد، ہاشم تہامی ایڈووکیٹ،حافظ ذلدراتوقیر، مو لا نا عبدالماجد حقانی، محمد قاسم افضل، حافظ محسن امین،حافظ صہیب اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ 24مارچ کو ہر ٹاﺅن میں اسلام زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ بڑے چوکوں پر کیمپ لگائے جائیں گے اور 29مارچ کو ضلعی سطح پر ریلی نکالی جائے گی ۔