متاثرین بادامی باغ کیلئے ٹاون ہال میں امدادی ڈیسک قائم

12 مارچ 2013

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نور الامےن مےنگل نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کے لئے ٹاﺅن ہال میں امدادی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈیسک پر موجود افراد ایسے متاثرین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے میں مدد کرینگے جو امدادی رقم کا چیک تو وصول کر چکے ہیں لیکن اُن کا بینک اکاﺅنٹ نہ ہے۔