پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں مسیحیوں کیساتھ کھڑی ہے: جہانگیر بدر

12 مارچ 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سینٹ میں قائد ایوان جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ شر پسندوں کے ہاتھوں مسیحی برادری کے خلاف دہشتگردی کی غیر اسلامی ،غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سماج دشمن عناصر قائد اعظم محمد علی جناح کے ارشادات کی بھی رو گردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہونگے اور غیر مسلموں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو گی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا جسمیں انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور ہر متاثرہ خاندان کی بحالی کے لئے 5,5لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی انکی بحالی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔