ایک شخص کے جرم پر پوری بستی جلا دینا غیراسلامی فعل ہے : عاکف سعید

12 مارچ 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ کسی غیر مسلم کے انفرادی جرم کی پاداش میں غیر مسلموں کی بستی جلا دینا غیراسلامی فعل ہے۔ یہ نبی اکرم کی تعلیمات کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے سانحہ بادامی باغ لاہور کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے رپورٹ ہونے کے فوری بعد اس علاقہ کی حفاظت کے فوری انتظامات ہونے چاہئیں تھے۔ حکومت کی یہ غفلت ملک اور قوم کی بدنامی کا باعث بنی۔