وائیٹ ربن کمپین کے زیراہتمام میڈیا ایوارڈ کمپیٹیشن میں نوائے وقت گروپ کراچی کی رپورٹر غزالہ فصیح نے پہلا انعام حاصل کیا

12 مارچ 2013

کراچی (خصوصی رپورٹر ) وائیٹ ربن کمپین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ میڈیا ایوارڈز کمپیٹیشن میں نوائے وقت کراچی کی رپورٹر غزالہ فصیح نے مجموعی کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا ۔ WRCP کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کانفرنس میں مختلف کیٹیگریز میں 27 صحافیوں نے اسناد اور انعامات حاصل کئے۔ جینڈر اینڈ میڈیا کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں برطانوی ہائی کمشن فریبا تھامسن‘ یورپین یونین کے سفیر مسٹر لابس گنارو گمارک اور ان کی بیگم ربیکا‘ ڈنمارک کے سفیر اولے ایمل موسبے اور دیگر نے خطاب کیا ۔ WRCP کے چیف ایگزیکٹو عمر آفتاب نے کہا کہ میڈیا ایوارڈز کا اجراءخواتین کے حقوق پر زیادہ سے زیادہ قلم اٹھانے کیلئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے۔ غزالہ فصیح کو نوائے وقت میں شائع ان کے فیچر ”بن کھِلے مُرجھائی کلیاں“ جو کچرے کے ڈھیر پر پھینکے گئے بچوں کے متعلق تھا پہلا انعام دیا گیا۔